کمر کے درد کا علاج وجوہات و احتیاط علامات ورزشیں فزیو تھراپی کے اصولوں کے مطابق - Qamar ka dard ka ilaj, wajohat, ahtiat, alamat exercise physiotherapy ka mutabiq - Back Pain Treatment and Relief, Causes and Symptoms, according to principles of Physiotherapy in Urdu
Back Pain Treatment and Relief, Causes and Symptoms, according to principles of Physiotherapy in Urdu
#کمر کا درد - qamar ka dard
وجوہات اور علامات - alamat
کسی چوٹ یا موچ کی وجہ سے درد ہوتا ہیں۔
کمر کو غلط زاویے سے استعمال کرنے سے۔
کمر کے مہروں کی قدرتی تبدیلی کی وجہ سے۔
زیادہ دیر تک جھک کر کام نہ کریں۔
جھک کر وزن نہ اٹھائیں
بیماری میں بیڈ ریسٹ کے بعد بھی کمر کا درد ہو جاتا ہیں۔
نرم فوم کے بستر پر سونے سے بھی ہوتا ہیں۔
ایک پوزیشن میں مسلسل کھڑے ہونے کی وجہ سے۔
غلط انداز میں اٹھنے بیٹھنے کی وجہ سے۔
فریکچر کی وجہ سے۔
کمر کے مہروں کے درمیان ڈسک کے ہٹھ جانے سے۔
کمر کے مہروں کی مختلف بیماریوں کی وجہ سے کمر کا درد ہو
جاتا ہیں۔
کمر کے مہروں کے پٹھے کمزور ہو جانے کی وجہ سے۔
احتیاطیں - kamar ki ahtiat:
1- ہمیشہ سخت بستر پر لیٹے۔
2- جھک کر وزن اٹھانے سے پرہیز
کریں۔
3- وزن اٹھاتے وقت پہلے گھٹنوں کے
بل پر بیٹھ جائیں۔ اور پھر کمر کو سیدھا رکھتے ہوۓ اٹھ جائیں۔
4- بہت زیادہ دیر تک ایک پوزیشن پر
نہ بیٹھیں اور پوزیشن تبدیل کرتے رہیں۔
5- زیادہ دیر کھڑے ہونے کی صورت میں
باری باری دونوں ٹانگوں پر وزن شفٹ کرتے رہیں۔
6- بستر پر لیٹتے وقت بستر پر بیٹھ
جائیں اور پھر کروٹ لے کر لیٹ جائیں، اٹھتے وقت بھی پھلے کروٹ لے کر بیٹھ لیں اور
پھر ہاتھوں کی مدد سے اٹھ جائیں۔
7- ڈرائیونگ کرتے وقت کمر سیدھی
رکھیں۔
8- #کمردرد کی صورت میں کمر زور سے
نہ دبوائیں۔
9- کرسی پر بیٹتے وقت کمر سیدھی
رکھیں۔
10-
زیادہ درد کی صورت میں چھڑی یا کسی کی مدد سے چلیں۔
11-
کمر کے درد میں ہلکی ورزش اور گرمائش لیتے رہیں۔
12-
روزانہ چھل قدمی کریں۔
13-
کمر کی ورزش ضرور کریں تاکہ کمر کے پٹھے مضبوط رہیں۔
14-
زیادہ تکلیف کی صورت میں ہلکی ورزش کریں۔
1- سخت بستر میں سیدھے لیٹ کر ایک
ٹانگ کو گھٹنے کی مدد سے سینے کی طرف موڑتے ہوۓ ہاتھوں سے کھینچیں، پانچ سیکنڈ کے
لیے رکھیں پھر چھوڑ دیں۔۔ ٹانگ کو سیدھا کر لیں اور دوسری ٹانگ سے بھی اس عمل کو
دھرائیں۔ اس عمل کو دس مرتبہ دھرائیں۔
2- بستر میں سیدھے لیٹ کر گھٹنوں کو
موڑ لیں پھر کمر کو اوپر کی طرف اٹھائیں، جتنا آسانی سے اٹھا سکتے ہیں۔ کچھ سیکنڈ
تک رک کر کمر کو واپس زمین میں رکھ دیں۔ اس عمل کو دس مرتبہ دھرائیں۔
3- سخت بستر میں سیدھے لیٹ کر دونوں
ٹانگوں کو گھٹنوں کی مدد سے سینے کی طرف موڑتے ہوۓ ہاتھوں سے کھینچیں، پانچ سیکنڈ
کے لیے رکیں پھر چھوڑ دیں۔۔ ٹانگ کو سیدھا کر لیں اور اس عمل کو دس مرتبہ دھرائیں۔
4- سیدھے لیٹ کر ایک ٹانگ کو سخت
کرکے 70 زاویے تک اٹھایئں اور پانچ سیکنڈ تک روکنے کی کوشش کریں۔ پھر اپنی نارمل
پوزیشن پر آ جائیں۔ اور دوسری ٹانگ سے بھی اس عمل کو دھرائیں۔ اس عمل کو دس مرتبہ دھرائیں۔
5- الٹا پیٹ لیٹ کر دونوں ہاتھوں کو
کہنی سے موڑ کر بستر پر رکھ لیں۔ اب گردن کو سیدھا رکھتے ہوۓ سینے کو اوپر کی طرف
اٹھائیں دونوں ہاتھوں کی مدد سے کچھ دیر رکنے کے بعد واپس اصلی حالت میں واپس آ
جائیں۔ اس عمل کو بھی دس مرتبہ دھرائیں۔
6- الٹا پیٹ لیٹ کر پہلے ایک ٹانگ
کو سیدھا اکڑا کر جتنا آسانی سے اٹھا سکتے ہیں، اتنا اٹھائیں، کچھ دیر رکنے کے بعد
واپس اصلی حالت میں واپس آ جائیں۔ اور دوسری ٹانگ سے بھی اس عمل کو دھرائیں۔ اس عمل کو دس مرتبہ دھرائیں۔
غذا - Qamar drd ki diet
Qamar ky dard ka ilaj ghaza sy kery
ان غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں۔
چقندر کے پتے، میتھی، چنے، عام انجیر، انگور، مچھلی، پالک، لہسن،
بروکولس، بیریاں، سبز چائے، ادرک، لہسن، چیری، اخروٹ، ہلدی، زیتون کا تیل
ان کھانوں سے پرہیز کریں:
مندرجہ بالا بیماریوں کے لیے نقصان دہ غذاؤں سے پرہیز کریں:
شوگر، ریفائنڈ کربس، نمک، پراسیسڈ فوڈز، کارن آئل، الکحل، تمباکو۔



تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں